انتقال

حیدرآباد۔یکم جون، ( راست ) صاحبزادہ میر صلاح الدین علی خاں ولد میر فرخندہ علی خاں کا انتقال 31 مئی مطابق 25 رمضان بروز جمعہ بعمر 71 سال چینائی میں ہوا۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہ ؒ سنتوش نگر میںبعد نماز فجر عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد خدیجہ ، ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 6304228185 ، 9962765632 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
٭ جناب الحاج ڈی عبدالعزیز ولد جناب عبدالغفار مرحوم ساکن شاہ گنج کا بعمر 70 سال یکم جون ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 جون اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد افضل گنج میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 3 جون پیر کو بعد نماز فجر مسجد طالب الدولہ المعروف زنجیروں کی مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان ڈی محمد معز، ڈی محمد فیض الدین، ڈی محمد سمیع الدین، ڈی محمد نعیم الدین حال مقیم آسٹریلیا، ڈی محمد ابراہیم حال مقیم آسٹریلیا اور تین دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9346483026 ، 9441231682 پر ربط کریں۔