انتقال

حیدرآباد۔29مئی ( راست ) جناب سید حسیب ولد سید عثمان کا 29مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت 31مئی بعد نماز جمعہ مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396285252 ، 7989597457 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد۔/29 مئی، ( راست ) شہر حیدرآباد کے نامور قاری و خلیفہ مجاز حضرت قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی حسینی قادری صد ر کُل ہند جمعیت المشائخ حضرت الحاج قاری محمد عمر صوفی قادری قاری عشرہ نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 29مئی بعد نماز عصر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی حسینی قادری صدر کُل ہند جمعیت المشائخ نے نماز جنازہ پڑھائی اور مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ نظامیہ نے دعاء فرمائی۔ تدفین بارگاہ حضرت سید الصوفیہ مفتی سید شاہ احمد علی صوفی صفی حسنی حسینی قادری واقع دریچہ بواہیر (بھنورے کی کھڑکی ) میں عمل میں آئی۔ خطیب مکہ مسجد ، شیخ تجوید جامعہ نظامیہ اور ممتاز علماء کرام اور حفاظ کرام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ حضرت قاری صاحب کوئی سات دہوں سے فنِ تجوید کی خدمات انجام دے رہے تھے۔

٭ عبدالقدیر خان ( جاوید لطیفی ) کے فرزند الحاج عبدالرشید خان کا 28 مئی کو بحالت روزہ عصر کے وقت انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 مئی کو قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 30مئی بروز جمعرات مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔مزید تفصیلات 9550258804 یا 9581049124 پر حاصل کرسکتے ہیں۔