انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : جناب مرزا موسیٰ رضا بیگ ( خواجہ نواب ) فرزند جناب مرزا فتح علی خاں کا 26 مئی کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ ولی قادریؒ حق چمن شاہ علی بنڈہ چوراہا میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 28 مئی بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ ولی قادریؒ شاہ علی بنڈہ چوراہا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885181526 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ وزیر النساء بیگم بنت سید باقر علی خاں زوار مرحوم زوجہ سید محمد تقی علی خاں زوار کا 26 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 22 رمضان کو 4 بجے شام عاشور خانہ حسینیۃ الزہرا حسینی کوٹھی مقرر ہے ۔ جس میں مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 8179419258 ۔ 9885779572 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قدیر قریشی ولد جناب محمد جہانگیر قریشی قادری ساکن سلطان شاہی کا انتقال بروز اتوار 20 رمضان کو ہوگیا ۔ مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور 26 مئی کو یاقوت پورہ ظفر روڈ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 رمضان کو بعد نماز عصر ختم قرآن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7337332003 ۔ 7981465001 پر ربط کریں ۔۔