انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید خواجہ محی الدین جعفری وظیفہ یاب محکمہ آبرسانی ولد جناب سید عبدالقادر جعفری وکیل مرحوم ساکن مغل پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ساجدہ بیگم کمان مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین چشتی چمن منگل ہاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346207402 ۔ 9849465657 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد ہاشم ( فرنیچر الماری والے ) ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم کا مدینہ منورہ میں بروز جمعرات 23 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ غائبانہ بروز ہفتہ بعد مغرب مسجد نوائط ، شاہ علی بنڈہ ، قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 8106064425 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد جہانگیر نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ سابق مدرس جامعہ نظامیہ و اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ و سابق مدرس لطیفیہ کالج مغل پورہ ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم ساکن مصری گنج کا 24 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ وہ مولانا محمد برہان الدین کامل جامعہ نظامیہ کے بڑے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ ، مصری گنج میں 25 مئی کو بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ نماز فجر 4-45 بجے مقرر ہے ۔ اور تدفین احاطہ درگاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 26 مئی کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ 5 بجے سے قرآنی خوانی ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441292954 ۔ 9700662747 پر ربط کریں ۔۔