انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : جناب شاہ الحاج اختر محی الدین خلیفہ حضرت صحوی شاہ ؒ موظف ملازم آئی آئی سی ٹی کا بعمر 86 سال 21 مئی بروز منگل اپنے مکان واقع آکاش نگر عنبر پیٹ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز تراویح جامع مسجد عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری باغ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان ، ایک دختر اور داماد شامل ہیں ۔ تفصیلات فرزند احمد محی الدین اور داماد سید عبدالکبیر سے 9440189824 ۔ 7095954565 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ فاتحہ سیوم 24 مئی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد کریمہ ، عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔۔

٭٭ جناب حسن بارزق ولد جناب محمد بن جمیل تاجر پارچہ مدینہ بلڈنگ ساکن تاڑبن خواجہ پہاڑی کا آج حالت روزہ میں بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر ٹھیک ایک بجے مقرر ہے ۔ تدفین قدیم قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9399968045 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم مسجد مذکورہ میں جمعہ 24 مئی کو بعد نماز جمعہ مقرر ہے ۔ نماز جمعہ ٹھیک 1 بجے ہوگی ۔۔