انتقال

حیدرآباد۔/21مئی، ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حضرت حافظ انوار اللہ محمود مرحوم جماعت اسلامی کے فرزند خورد جناب عبدالمتین ساجد ساکن سید علی چبوترہ جو ادائیگی عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے تھے حرم شریف میں اچانک گر گئے اور کوما کی حالت میں تھے کل دوشنبہ کی رات انتقال ہوگیا۔ مزید معلومات مسٹر ساجد کے فرزند مسٹر عامر سے فون نمبر7780387143 پر حاصل کرسکتے ہیں۔ جناب عبدالمتین ساجد نیشنل یوتھ آرگنائزیشن این وائی او کے صدر بھی تھے۔