حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد عبدالمقتدر ولد جناب عبدالعزیز صدر مسجد اسد اللہ شاہ الحسینی شاہ گنج ، ریٹائرڈ دور درشن ملازم ، کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد تکیہ مغل فقیر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801670700 ۔ 9849584300 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ انور حسین حال مقیم جدہ سعودی عربیہ ولد جناب سید شاہ ولایت حسین مرحوم کا 17 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء بروز جمعرات مسجد محی الدین کاغذی گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8712181498 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غوث پاشاہ فروٹ مارکٹ کتہ پیٹ ولد جناب محمد سردار مرحوم کا بعمر 53 سال صبح بروز جمعہ خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان حضرت سعادات کی درگاہ چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر نقل میاں کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555080558 ۔ 6302568566 پر ربط کریں ۔۔