انتقال

حیدرآباد 14 مئی (راست) سعیدآباد کالونی کی معروف شخصیت جناب محمد عبدالباری پروپرائٹر رحمانیہ دودھ گھر کا آج اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قباء فرح کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد چندا صاحب چادرگھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9985088962 ، 9160882786 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔