انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا سید محمد پاشاہ قادری کی اہلیہ محترمہ سیدہ احمد النساء کوثر کا کینڈا میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں پانچ صاحبزادے جن میں قابل ذکر مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ ( صدر ہاس انڈیا ) کے علاوہ 4 صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ ، مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری صدر نشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی خوش دامن ہوتی تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885106041 ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج سید امام الدین الطاف ولد جناب سید اکرام الدین مرحوم کا 12 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 مئی بعد نماز عشاء مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد عثمانیہ پرنس باڈی گارڈ لائن کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم 14 مئی بعد عصر مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848084599 ۔ 9885573786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر ولایت علی ولد جناب میر حافظ علی ساکن سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی سابقہ ملازم بی ایس این ایل کا 13 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین حکیم پیٹ ٹولی چوکی قبرستان عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919527483 ۔ 9346999119 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد انور الدین صدیقی ولد جناب محمد غلام نبی مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اے پی گورنمنٹ ٹکیسٹ بک پریس کا 13 مئی صبح 12 بجے انتقال ہوگیا ۔ 14 مئی کو نماز جنازہ بعد فجر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 16 مئی مسجد ممتاز مراد نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان و ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966331105 ۔ 9381283124 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ عارفہ بیگم زوجہ جناب شاہ محمد عبدالستار خاں مرحوم دختر حضرت ولی محمد شاہؒ کا 13 مئی بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز تراویح احاطہ درگاہ شریف قادری باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد قادری باغ عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246331786 پر ربط کریں ۔۔