انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : اہلیہ محترمہ جناب غلام ربانی صاحب ( مرحوم ) سینئیر اسسٹنٹ محکمہ آبکاری کا آج دن میں مکان واقع جہاں آراء متصل پرنسس درشہوار گرلز ہائی اسکول انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد حضرت عباد اللہ شاہ ، چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان سے اظہار ہمدردی تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ، جناب مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ ، جناب سید مجتبیٰ عابدی کانگریسی لیڈر اور دوسرے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849435354 ۔ 9866121262 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 12

مئی بعد عصر مسجد حضرت عباد اللہ شاہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ عزیز النساء زوجہ جناب سید یوسف حسینی سرمست کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 مئی کو مسجد قطب شاہی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین درگاہ حضرت سید شاہ اکبر حسینی غازی بنڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848374424 ۔ 9666432786 پر ربط کریں ۔۔