انتقال

حیدرآباد۔/11 مئی، ( راست ) جناب شاہ محمد احمد حسین وحدتی چشتی قادری ولد جناب غلام حسین مرحوم کا جمعرات 9 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی ؒ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 12 مئی کو مسجد وزیر علی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9948691561 یا 9346343993 پر ربط کریں۔