انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : ریٹائرڈ نائب مہتمم پولیس اور موجودہ مہتمم مکہ مسجد جناب عبدالقدیر صدیقی کی اہلیہ کا یکم رمضان بروز منگل صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ اور اسی دن بعد نماز عصر مسجد چوک میں نماز جنازہ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں معزز شہر اور علماء کرام و مشائخین عظام نے شرکت کی ۔ مرحومہ ، مولانا مفتی حافظ محمد قاسم صدیقی تسخیر ( حال مقیم امریکہ ) کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر تھی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908510618 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد ضیا الدین ولد جناب محمد امام الدین مرحوم کا بروز جمعرات 9 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابن صاحب ترپ بازار میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فرمان واڑی ، عابڈس میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، روزنامہ سیاست کے ٹیلی فون آپریٹر محمد امتیاز الدین کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9299157517 پر ربط کریں ۔۔