حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( راست ) : چیف ایکزیکٹیو آفیسر سہایتا ٹرسٹ جناب سید انیس الدین کے چھوٹے بھائی جناب سید انور الدین ولد جناب سید حبیب الدین کا 2 مئی کی رات کے آخری پہر انتقال ہوگیا ۔ وہ 62 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد نظام کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان متصل کلثوم پورہ کاروان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین صاحبزادے شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 5 مئی کو بعد نماز عصر مسجد کلثوم پورہ کاروان میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866077211 پر ربط کریں ۔۔
٭ محترمہ داؤد بیگم زوجہ جناب محمد عبدالقادر المعروف بے ہوش محبوب نگری کا بروز جمعہ 3 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد محمدیہ فاطمہ نگر وٹے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ روبرو چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ،ممتاز نعت گو شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور مزاحیہ شاعر محمد وحید پاشاہ قادری کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849047590 یا 9849766780 پر ربط کریں۔