حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد کریم الدین ولد جناب محمد سبحان الدین مرحوم ساکن خلوت ، اے کلاس کنٹراکٹر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 مئی کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074445817 ۔ 9966002086 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ صاحبزادی شمس النساء بیگم زوجہ نواب غلام محبوب عرف خرم نواب مرحوم کا بروز منگل 30 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ صاحبزادہ میر ولی الدین خاں مرحوم نزد چوراستہ درگاہ شریف عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 2 مئی کو مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849832173 ۔ 7989315492 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ طیبہ بیگم بنت نواب میر اشفاق علی خاں مرحوم اہلیہ سید عابد حسین رضوی مرحوم ساکن گڈی انارم سرور نگر کا یکم مئی کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقبرہ نواب تہور جنگ بہادر مرحوم مولا علی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7842322402 پر ربط کریں ۔۔
٭ سیدہ طیبہ بیگم بنت نواب میر اشفاق علی خاں مرحوم اہلیہ سید عابد حسین رضوی مرحوم بانی چارمینار بینک کا انتقال ہوگیا، جن کی میت انہی کے مکان گڈی انارم عقب عاشور خانہ سنسکیسر کل صبح 10:30 بجے اٹھائی جائے گی۔نماز میت الاوہ سرطوق مبارک میں 12 بجے دن مولوی سید لقمان حسین موسوی قبلہ پڑھائیں گے۔ تدفین احاطہ مشیر جنگ کوہِ مولا علی میں عمل میں آئے گی۔ مجلس زیارت بتاریخ 28 شعبان بروز ہفتہ4:30 ساعت عصر بمقام حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر مرحوم منڈی میر عالم مقرر ہے۔ جس میں مولوی لقمان حسین موسوی بیان کریں گے۔ تفصیلات کیلئے فون 7842322402 ، 8099864052 پر ربط کریں۔
٭ عرفان احمد عرف حقانی ولد عثمان احمد صاحب مرحوم مقطعہ دار پاکھال کنٹہ الوال ملازم واٹر ورکس ساکن خلوت کا یکم مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل 2 مئی مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908510699 ، 7036801709 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔