انتقال

حیدرآباد 28 اپریل (راست) جناب محمد احسان خان ولد جناب محمد عمر خان کا بعمر 82 سال 27 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اُجالے شاہؒ سعیدآباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848754075 یا 9966441986 پر ربط کریں۔
l٭lجناب محمد عبدالحمید ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ حیدرآباد ساکن روز لینڈ کالونی سعیدآباد ولد جناب محمد یوسف علی مرحوم جوکہ گزشتہ روز موٹر سیکل پر اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مہیشورم سے حیدرآباد کی سمت آرہے تھے، مہیشورم سے چند کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہی موٹر سائیکل کو جے سی بی سے ٹکر ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔ پولیس مہیشورم نے آج دواخانہ عثمانیہ میں نعش کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالہ کیا اور ایک کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد قباء فرح کالونی سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت اُجالے شاہؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9505408865 پر ربط کریں۔
l ٭l جناب محمد اظہر خان ولد جناب محمد امیر خان مرحوم کا 28 اپریل اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد گلزار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چیونٹی شاہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9959070366 پر ربط کریں۔