انتقال

حیدرآباد۔/26اپریل، ( راست ) جناب سید منیر الدین موظف پولیس ڈپارٹمنٹ ولد جناب سید شرف الدین مرحوم مقیم ٹولی چوکی کا بروز جمعہ بعد نماز جمعہ 26 اپریل کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم، جناب سید اسمعیل رومان گروپ آف ہوٹلس اینڈ کرشمہ ویڈنگ مال کے بڑے بھائی تھے اور مولانا سید مصباح الدین حسامی نائب ناظم گلزار مدینہ و عائشہ صدیقہ للبنات کے والد محترم تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 27 اپریل بروز ہفتہ (ظہر 1:30 ) بجے مسجد صُفہ ، جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آبائی قبرستان موضع شاکوارم ورگل منڈل سدی پیٹ روڈ عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون9440596555 ، 9246377549 ،7032641110 پر ربط پیدا کریں۔
حیدرآباد۔/26 اپریل، ( راست ) محترمہ فرحت قریشی زوجہ جناب محمد افضل الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں فرزندان محمد احتشام الدین، محمد نجم الدین اور محمد وسیم الدین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985193114 پر ربط کریں۔