انتقال

حیدرآباد۔ 22 اپریل (راست) جناب حیدر علی ابن محمد محی الدین ساکن حسینی محلہ نور خاں بازار کا 21 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں مولانا علی حیدر فرشتہ نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 23 اپریل بروز منگل 4 بجے شام مسجد بارگاہ معصومین پنجتن کالونی، دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا علی حیدر فرشتہ بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9866795833 یا 9121725101 پر ربط کریں۔

۰۰۰ جناب محمد ہاشم علی ولد جناب محمد حسین علی (تاجر چرم) ساکن بھولک پور، مشیرآباد 21 اپریل بروز اتوار کو بعمر 21 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 22 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم، الحاج کاظم علی سابق صدر مرکزی پنچ کمیٹی تاجر چرم مشیرآباد کے پوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885587590 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد عبدالسلیم ولد جناب محمد عبدالخلیل سینئیر ملازم سالار جنگ میوزیم کا بعمر 52 سال طویل علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9951039290 پر ربط کریں ۔۔