انتقال

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (راست) جناب سردار فضل احمد ولد جناب شیخ احمد مرحوم کا 19 اپریل جمعہ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ مسجد عثمان پی این ٹی کالونی سن سٹی بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین لنگرحوض درگاہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9515349899 یا 7702509650 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالواجد ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم ساکن اے سی گارڈ کا بعمر 36 سال 20 اپریل ہفتہ کو مختصرسی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد اے سی گارڈ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 21 اپریل اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد اے سی گارڈ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9849420477 پر ربط کریں۔