انتقال

حیدرآباد۔/19 اپریل ، ( راست ) جناب محمد رمضان عبدالرحمن ولد جناب محمد احمد مرحوم، ساکن نہرو نگر عیدی بازار کا بعمر 68 سال بروز جمعہ 19 اپریل کی شام انتقال ہوگیا۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ 20 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر (1:30 بجے ) مسجد سالار الملک داراب جنگ کالونی ، مادنا پیٹ میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان مسجد سالار الملک میں تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب محمد ابو ولید خالد عبدالرحمان ، جناب محمد عبدالبصیر احمد ( آسٹریلیا ) اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7799077239 پر ربط کریں۔