٭٭ الحاج اعظم بخش ولد الحاج سکندر بخش مرحوم سابق ایمپلائز ایچ ایم ٹی لمٹیڈ حیدرآباد و قطر آئیل کمپنی ( دوحہ ) کا بعمر 75 سال 18 اپریل بروز جمعرات صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد بغدادی لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان پنشن پورہ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 19 اپریل بعد نماز عصر مسجد بغدادی لنگر حوض میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995712015 ۔ 7893086258 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عثمان برہان ولد جناب محمد مہتاب علی برہان بعمر 70 سال کا بروز اتوار طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شمس اولیاء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان میر محمود صاحب میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور لڑکا محمد عمران برہان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7330229140 پر ربط کریں ۔۔