انتقال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ خالدہ بیگم محمد سلطان الحسن مرحوم بنت جناب محمد گوہر علی مرحوم کا چہارشنبہ 10 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ شاہ صاحب میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قبرستان عبداللہ شاہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9182110591 ۔ 7287860714 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 12 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ میں مقرر ہے ۔۔

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : سابق معتمد جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی ، سابق سکریٹری وزیر صحت و تعلیمات جناب محمد سیف الدین کا کل صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ تدفین قبرستان عالمگیری شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 12 اپریل بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی (مرکز ) میں منعقد ہوگی ۔ تفصیلات ڈاکٹر عدنان سے 9985351473 پر ربط کریں ۔۔