انتقال

حیدرآباد، 3؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریجنل سنٹر دربھنگہ (بہار) کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر عمران احمد کا کل 63 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ دو ماہ سے کینسر کے عارضے کے باعث دواخانے میں شریک تھے۔انہوں نے 6؍ جولائی 2005 کو اردو یونیورسٹی کے ریجنل سنٹر دربھنگہ میں بحیثیت اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر وابستگی اختیار کی تھی۔ ریجنل سنٹر کے قیام اور دربھنگہ جیسے پسماندہ علاقے میں ریجنل سنٹر کے ذریعہ تعلیم کے فروغ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ اس سے قبل دور درشن سے بھی وابستہ رہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 لڑکے اور 3لڑکیاں شامل ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، پرو وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان اور رجسٹرار ڈاکٹر ایم اے سکندر نے ڈاکٹر عمران احمد کے انتقال کو دربھنگہ میں اردو اور مانو کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے غمزدہ ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : عظمت اللہ خاں ولد جناب فہیم اللہ خاں کا 3 اپریل کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد عصر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں ناگا باولی یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ، خلیل مظہر نیوز پیپر ایجنٹ کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618216739 ۔ 7386517690 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ حضرت سید صفی اللہ حسینی (المعروف ولی پیرؒ ) سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ شیخ پیٹ ٹولی چوکی کا 23 رجب بروز اتوار وصال ہوا ۔ نماز جنازہ یکم اپریل بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد حسینی بارگاہ حضرت حسین شاہ ولی ؒ میں حضرت کے چھوٹے صاحبزادے سید محمد محمد گیسودراز حسینی ( احمد پیر ) نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر حضرت کے صاحبزادوں میں سید محمد اکبر حسینی ( صاحب پیر ) سید محمد جانی حسینی (صادق پیر ) کے علاوہ پرسہ دینے والوں میں حضرت سید محمد یوسف حسینی برادر سجادہ نشین حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ ، حضرت سید اکبر نظام الدین ، حضرت محمد قاسم میاں ابوالعلائی و دیگر مشائخین و مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ 2 اپریل کو فاتحہ سیوم عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849205786 پر ربط کریں ۔۔

ڈاکٹر صادق نقوی کی اہلیہ کا انتقال
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : ممتاز محقق ، تاریخ داں و شاعر ڈاکٹر صادق نقوی مرحوم کی اہلیہ تقیہ نقوی رعنا بنت مولوی سید مجتبیٰ احمد مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین وادی السلام شکاگو ہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات +16306993974 اور +16309157869 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔