انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد عبدالجبار شکیل ولد جناب محمد عبدالقدس مرحوم کا بعمر 62 سال آج 2 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بقیع بنجارہ ہلز پر 3 اپریل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد بقیع میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے +917799233035 ۔ 9949494485 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سکندر حسین شریف کی اہلیہ کا یکم اپریل بروز دوشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد نور بارگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان چراغ علی کا نل مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 اپریل کو بعدعصر مسجد نور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9346239546 پر ربط کریں ۔۔
٭ ذاکر اہلبیت ڈاکٹر صادق نقوی مرحوم کی اہلیہ، بنت مجتبیٰ احمد کا شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا اور تدفین شکاگو میں ہوگی۔ اس بات کی اطلاع مرحوم کے فرزند مسٹر علی نقوی ( شکاگو ) نے دی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9396597854 پر ربط کریں۔

٭جناب محمد حنیف سیول انجینئر ولد جناب محمد یعقوب مرحوم مراد نگر کا 2 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2اپریل ہی کو بعد نماز عصر جامع مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتی ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران اور ایک فرزند شامل ہے۔ تفصیلات کیلئے 9849172485 ، 7661876144 پر ربط کریں۔