انتقال

حیدرآباد۔/28 مارچ، ( راست ) جناب احمد اختر علی فرزند جناب محمد غلام علی مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا 25 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد توحید ، سات گنبد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581049481 پر ربط کریں۔
٭ الحاج ڈاکٹر ایم اے رشید خاں خالدی ولد جناب محمد عبدالرحمن خاں خالدی مرحوم کا 26مارچ کو رات 2 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد اے سی گارڈ میں بعد نماز مغرب اور بعدنماز عشاء مسجد اجالے شاہ صاحب ؒ میں ادا کی گئی۔ چنچل گوڑہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ امۃ العزیز ساجدہ سابق لکچرر( میتھامیٹک ) سٹی کالج ، فرزند ارجمند محمد انصر عبداللہ اور 3 دختران شامل ہیں۔ ختم قرآن حکیم بروز جمعہ 29 مارچ بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد اے سی گارڈس میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 23317255 یا 9246105066 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد مرزا ( حمید ) موظف اے پی ٹکسٹ بک پریس ولد جناب مرزا وحید الدین بیگ مرحوم کا 28 مارچ بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ زیارت 29 مارچ بروز جمعہ بعد عصر مسجد صلاح پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849224461یا 9396525122 پر ربط کریں۔