انتقال

حیدرآباد۔ 21 مارچ (راست) جناب میر ریاضت علی خاں عرف واجد فرزند بیرسٹر میر اکبر علی خاں سابق گورنر اترپردیش و اڑیشہ کا 18 مارچ کو سویٹزلینڈ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین 22 مارچ کو جنیوا سویٹزلینڈ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ ان کی بہنوں میں فیض النساء ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر نعیم شامل ہیں۔