انتقال

حیدرآباد۔/28فروری، ( راست ) جناب محمد عبدالغفار ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم او ایس ڈی تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ و سابق سی ای او متحدہ آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کا بروز جمعرات 28 فروری کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم مارچ بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد یسین غریب نواز ؒ غازی بنڈہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو صاحبزادوں کے علاوہ پانچ صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مزید معلومات سل نمبر9885950747 پر حاصل کرسکتے ہیں۔ نماز جمعہ ٹھیک 1-45 پر ہوگی۔
٭محترمہ کربلائی بیگم بنت سبحان علی بیگ مرحوم اہلیہ مصطفے خان منصب دار کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت یکم مارچ بروز جمعہ 4 ساعت عصر عاشور خانہ سجادیہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مولانا مہدی علی ہادی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9391144469 پر ربط کریں۔