انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فبروری ( راست ) تلگودیشم لیڈر جناب اظہرقیوم صدیقی ولد جناب ایم اے قیوم صدیقی کا 29 جنوری کوقلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8309536077 ربط کریں۔

٭٭ الحاجہ رقیہ بی زوجہ الحاج محمد عظیم الدین ساکن پانی کی ٹانکی گوشہ محل کا بعمر 69 سال انتقال بروز جمعہ صبح ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صوفیہ گوشہ محل میں ادا کی گئی اور تدفین توپ خانہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد صوفیہ گوشہ محل بروز اتوار 3 فروری کو مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533083014 ۔ 9394572281 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب میر سعادت علی عرف صابر پاشاہ ولد قاری میر عثمان علی کا 30 جنوری کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ خواجہ کا چھلہ مغل پورہ میں بعد نماز عصر بروز ہفتہ قرآن خوانی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177394093 ۔ 9848971830 پر ربط کریں ۔۔