انتقال

٭٭ جناب محمد ولی الدین خان یوسف زئی ولد مولوی محمد نصیر الدین خاں مرحوم کا 30 جنوری کو بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قبا آدم کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد اقصیٰ متصل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد قبا آدم کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لے 7032053514 ۔ 9393735672 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد ریاست علی فاروقی ولد جناب محمد فاروق علی صاحب مرحوم کا آج بروز جمعرات اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد وزیر علی ، فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم یکم فروری بعد نماز عصر مسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848256515 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، جناب زاہد علی فاروقی ملازم و سیاست ٹی وی اسٹیشن انچارج کے والد تھے ۔۔

٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ محبوب گارڈن میں درس قرآن بمکان محمد مبشر الدین بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ مولانا شفیق احمد خاں فلاحی تذکیر بالقران پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند محلہ یوسف ٹیکری بمکان شیخ حسین انجینئر اجتماعی مطالعہ قرآن بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔

٭٭ الحاج محمد شکیل احمد انصاری (صدر جمعیت الانصار حیدرآباد ) کا بروز جمعرات 31 جنوری کو بعد نماز اشراق انتقال ہوگیا ۔ وہ جماعتی سفر میں بنگلور میں تھے ۔ رات دس بجے جامع مسجد افضل گنج میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جان اللہ شاہؒ افضل گنج میں عمل میں آئی ۔ موصوف صوفی محمد عقیل احمد انصاری معتمد ( آل انڈیا صوفی علماء کونسل ) کے بڑے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441866022 پر ربط کریں ۔۔

سعودی عرب جدہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد سکندر اقبال علی ( چیرمین شپنگ کمپنی جدہ ) ولد جناب محمد نثار علی مرحوم کا 28 جنوری کو قلب پر حملہ کے باعث سعودی عرب ، جدہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین جنت المعلیٰ میں عمل میں آئے گی ۔ تقریبا 38 سال سے جدہ سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ پسماندگان میں فرزند محمد قادر اقبال علی ( حال مقیم کینڈا ) و دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب محمد حامد اقبال علی اور جناب محمد شاہد اقبال قادری کے بڑے بھائی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908057059 ۔ 7674845876 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد مظفر اقبال ولد جناب محمد خواجہ مرحوم کا بعمر 85 سال 31 جنوری جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر نقل میاں کی مسجد چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل سعادات کی درگاہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم بروز ہفتہ اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848093925 ۔ 7989440990 پر ربط کریں ۔۔