انتقال

کینیڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 30جنوری ( راست ) جناب سید آصف احمد ولد جناب سید بشارت اللہ احمد مرحوم طویل علالت کے بعد اوٹاوا کینیڈا میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کینیڈا میں ہی ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 888554618 یا +1 (613) 8537650 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد ۔30 جنوری ( راست ) الحاج ایچ عبداللطیف سابق صدر انجمن تاجران چرم مشیرآباد، سرپرست اعلیٰ مرکزی پنچ سوسائٹی و بانی مدرسہ اسلامیہ خیرالعلوم رنجہول کا 30 جنوری کو 12.30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912273673 ، 9030982786 ربط کریں ۔

انتقال
٭٭ جناب عمران علی ولد حمایت علی ساکن جل پلی پہاڑی شریف کا 29 جنوری کو انتقال ہوگیا اور تدفین دائرے میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 31 جنوری کو چار بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125786572 پر ربط کریں ۔۔