کاماریڈی میں پی سرینواس ریڈی اور دیگر ٹی آر ایس قائدین کا بیان
کاماریڈی:26؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی ، ارکان اسمبلی گمپا گوردھن ( کاماریڈی)، ہنمنت شنڈے (جکل)، اے رویندرریڈی (یلاریڈی) ، ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم کے مجیب الدین کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیدرآباد میں منعقدہ پلینری اجلاس کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیااور 27؍ اپریل کے روز حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام میں نظام آباد ضلع سے بڑے پیمانے پرعوام کی شکایت کو یقینی بنانے کیلئے ہر حلقہ سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں نکل رہی ہے۔ منڈل سطح پر گاڑیوں کی فراہمی کیلئے پارٹی قائدین کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائوکی جانب سے انتخابات میں کئے گئے تمام اعلانات کی عمل آوری کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ برقی کی باقاعدہ سربراہی کیلئے 91.500 کرور روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔2018 ء تک ریاست میں 24475 میگا واٹ برقی پیدا کی جائے گی اور زائد برقی پیدا کرنے والے ریاستوں میں تلنگانہ کا شمار کیا جائیگا۔ صدر ٹی آرایس مسٹر چندر شیکھر رائو کو مسلسل آٹھویں مرتبہ ٹی آرایس صدر منتخب کئے جانے پر ضلع کے اراکین پارلیمنٹ کے کویتا، بی بی پاٹل، ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، ضلع ٹی آرایس صدر گنگاریڈی ، ارکان اسمبلی شکیل عامر، گنیش گپتا، نریندر ریڈی، گمپا گوردھن، جیون ریڈی، ایم ایل سیز ، ضلع پریشد چیرمین نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ضلع سے ایک لاکھ 50 افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔