انتخابی مصارف کا تختہ پیش کرنے میں ناکامی پر 20 پارٹیوں کو نوٹس

نئی دہلی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج 20 سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو انتخابی مصارف کے تختہ جات مقررہ وقت کے اندرون داخل کرنے میں ناکامی پر وجہ بتاؤ نوٹسیں جاری کئے۔ ای سی نے ان جماعتوں کو متنبہ بھی کیا کہ اگر یہ تختہ جات جو حالیہ اسمبلی اور عام چناؤ سے متعلق ہیں، آئندہ پندرہواڑہ کے اندرون اسے ارسال نہ کئے جائیں تو وہ اُن کی مسلمہ حیثیت ختم کردے گا۔ ای سی نے آخری مرتبہ 22 اکٹوبر کو مکتوب لکھے تھے۔ قواعد کے مطابق اسمبلی چناؤ سے 75 اور لوک سبھا الیکشن سے 90 یوم میں تختہ جات دینا ہوتا ہے۔