گمبھی راؤ پیٹ /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے عام و مقامی انتخابات کے پیش نظر تمام تر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین الیکشن کمیشن کی جانب سے نافذ کردہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ یہ بات آج یہاں تحصیل آفس میں الیکشن ریٹرننگ آفیسر ( آر ڈی او ) سرینواس نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتلائی ۔ مسٹر سرینواس نے بتایا کہ منڈل کے مختلف مقامات پر پولنگ مراکز کا معائنہ کیا گیا جہاں الکٹرک سپلائی کے علاوہ رائے دہندوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیری کاموں کو انجام دیا گیا ہے ۔ سرینواس نے کہاکہ قائدین ضابطہ اخلاف کا خاص خیال رکھیں اور اکاونٹ کے ذریعہ جمع خرچ کی تفصیلات سے آگاہ کریں ۔ اس موقع پر تحصیلدار ہنمنت راؤ ۔