میدک۔10ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری ملازمین جو بحیثیت انتخابی عہدیدار متعین کئے گئے ہیں الیکن قوانین پر صدفیصد عمل کرتے ہوئے انہیں خدمات انجام دیں ۔ حلقہ لوک سبھا میدک کے 13ستمبر کو منعقد شدنی رائے دہی کیلئے بالاجی گارڈن میدک پر انتخابی عہدیداراوں کیلئے منعقدہ ایک تربیتی اجلاس سے خطاب کے دوران آر ڈی او میدک و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر شریمتی ایم ونجا دیوی نے ان ہدایات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر متعین شدہ ملازمین کو سختی کے ساتھ انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملازم اگر انتخابی امیدوار کیلئے بحیثیت الیکشن ایجنٹ یا کاؤنٹنگ ایجنٹ کے علاوہ رائے دہندوں کو کسی امیدوار کے حق میں ووٹ کے استعمال کرنے کا اشارہ بھی دیا تو الیکشن قوانین کے مطابق تین ماہ جیل کی سزا کاٹنے کیلئے روانہ کردیا جائے گا ۔ اس موقع پر الیکشن خدمات کیلئے متعین شدہ ملازمین کو ٹنڈر ووٹس پی او ڈائری ‘ پیپر کوٹنگ ‘ رائے دہندے کی انگلی پر ووٹ کے استعمال کے بعد استعمال کی جانے والی انڈیبلیبل انک سے متعلق تربیت دی گئی ۔ انہوں نے ڈیوٹی ملازمین سے کہا کہ خدمات انجام دہی کے دوران ذہنی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ برقعہ پوش خاتون رائے دہندے کو شک کی بنیاد پر چہرہ دیکھنے کیلئے پولنگ مرکز پر خصوصی طور پر خاتون کو متعین کیا جائے گا ۔ اگر خاتون ملازم نہ ہتو آنگن واڑی ٹیچر یا ورکر کے ذریعہ شناخت کی جاسکتی ہے ۔ شریمتی ونجا دیوی نے کہا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشن کو استعمال سے پہلے پوری طرح جانچ کرلیں ۔ اگر کچھ فنی خرابی پائی جاتی ہے تو فوری درستگی کرلیں ۔ الیکشن کیلئے متعین شدہ ملازمین کو چاہیئے کہ الیکشن مٹیریل دیگر ضروری اشیاء کو پولنگ مرکز لے جانے سے قبل اچھی طرح جانچ کرلیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی میدان میں 14 امیدوار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر رائے دہی مرکز پر ایک پریسیڈنگ آفسیر ‘ دو اسسٹنٹ پریسیڈنگ آفیسر کے علاوہ پولنگ اسسٹنٹ کو متعین کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول یونٹ پر متعین شدہ پولنگ عہدیدار کو کافی متحرک و محتاط رہنا چاہیئے ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو آفیسر آر ڈی او کرشنا ریڈی ‘ تحصیلدار میدک مسٹر وینکٹیشم ‘ ڈیویژنل پنچایت آفیسر سرینواس راؤ ‘ ڈپٹی تحصیلدار وجئے پرکاش ‘ ریونیو انسپکٹر مسٹر پرساد ‘ رونالڈ پال ‘ گنپتی ‘ سیکوریل آفیسرس ‘ پولنگ آفیسرس کی بڑی تعداد شریک تھی ۔