انتخابی فرائض میں تساہلی نہ کرنے کی ہدایت

کریم نگر میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

کریم نگر ۔ 21مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی فرائض پر کسی بھی پیمانے پر تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ضلع الیکشن عہدیدار و ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کی رات کلکٹریٹ میٹنگ ہال میونسپال انتخابات پر میونسپال کمشنرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقدکیا ۔ اس موقع پر پر انہوں نے کہا کہ انتخابی عہدیداروں کی تربیتکا اہتمام کریں ۔زونل عہدیداران ‘ روٹ عہدیداران کی تعیناتی کر کے ان کو تربیت دلوائیں ۔ عملے کو ضلعی سطح میں 22تاریخ کو پہلے مرحلے کی اور 26کو دوسری مرحلے کی تربیتی کلاسیس کا اہتمام کریں ۔ فوٹو ووٹرس سلپس تقسیم کرنے ڈیویژن / وارڈ واری کیلئے تعین عملے کا نام ‘رابطہ کیلئے فون نمبر ‘دفتر کا فون نمبر کی تشہیر کر کے ووٹر سلپس تمام ووٹرس کو پہنچنے کے اقدامات کریں ۔ ڈسٹری بیوشن ‘ ریسپشن کاؤنٹر و مراکز میں تمام سہولیات فراہم کریں ۔ کارپوریشن / میونسپالٹی میں زیادہ حساس / حساس پولنگ مراکز میں ویڈیو گرافی ‘ ویب کاسٹنگ ‘ مائیکرو مبصرین کی تعیناتی کیلئے اقدامات کریں ۔ کاؤنٹنگ عملے کا تعین کر کے ان کو ٹریننگ دیں ۔ پولنگ مراکز میں جہاں ورانڈہ نہیں ہے وہاں پر شامیانوں کا انتظام کریں ۔ پینے کے پانی کی سہولت ‘ برقی کی سہولت کا ایک دن قبل ہی انتظام کریں ۔ ریٹرننگ عہدیداران ان کو دی گئی ہینڈ بک کا بغور مطالعہ کر کے واقفیت حاصل کریں اور فرائض کو بہتر طور پر انجام دیں ۔ اس موقع پر EVM سے متعلق ڈاکومنٹری فلم کی نمائش کر کے ای وی ایس کے متعلق تفصیل بیان کی گئی ۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد ‘ ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ‘ پی ڈی جی وجئے لکشمی ‘ پی او آر وی ایم شیام پرساد لال ‘ ڈی ایس اور چندرا پرکاش ‘ ضلع کے کارپوریشن میونسپالٹیوں کے کمشنرس و دیگر نے شرکت کی ۔