میدک۔ 10 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹرو ریٹرننگ آفیسر حلقہ پارلیمنٹ میدک مسٹر کے دھرماریڈی نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رائے دہی کے لئے آنے والے ووٹرس کو کسی بھی قسم کی سواری کا نظم بھی رکھنا ممنوع ہے ۔ پولنگ بوتھ پر بحیثیت پولنگ ایجنٹ مقرر افراد اور رائے دہندے کے پاس سیل فون رکھنے کی پابندی رکھی گئی ہے ۔ رائے دہندے کے ساتھ ووٹر سلپ کے ساتھ کوئی ایک شناختی کارڈ ہونا چاہئے ۔ انہوںنے جسمانی معذور رائے دہندے یا حاملہ خاتون کو اپنی باری کے لئے صف میں ٹہرنا نہیں ہوگا وہ راست اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امیدوار اور ہر سیاسی جماعت کے قائدین سے اپیل کی کہ ڈیوٹی پر متعین عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اس اجلاس میںضلع ایس پی کماری جی چندنادپتی‘ ایڈیشنل ایس پی مسٹر ناگراج ‘ ڈی پی آراو شیلیشورریڈی ‘ ڈی ایس پیز کرشنا مورتی ‘ کرن کمار ‘ سپرنٹنڈنٹ کلکٹر سید نجیب احمد کے علاوہ مقابلہ شامل امیدواروں کے نمائندہ شخصیتیں بھی موجود تھیں ۔
کانگریس امیدوار انیل کمار کو ووٹ دینے کی اپیل
سدی پیٹ ۔ 10 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ کے سینئر کانگریسی قائدین سابق کونسلر غوث محی الدین چاند‘ وحید ‘ کلیم الدین نے اپنے صحافتی بیان میں رائے دہندوں سے کہاکہ وہ پارلیمانی امیدوار مسٹر انیل کمار کے حق میں اپنی قیمتی ووٹ دے کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے ۔ انہوں نے کہاکہ سدی پیٹ کے ترقی میں بھی گذشتہ دور میں کانگریس قائدین آنجہانی اے مدن موہن جیسے لیڈروں نے کام کیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے ووٹرس سے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ وہ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کریں ۔