جمعرات , دسمبر 12 2024

انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

محبوب نگر ۔ 20؍ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں پنچایت انتخابات میں امن کی فضاء مکدر کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائیگا ۔ اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ یہ انتباہ ضلع ایس پی ریماراجشیوری نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں انتخابات کو آزادانہ اور مصنفانہ بنانے کے لئے پولیس کی جانب سے غیر معمولی نئی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اور ضلع میں زائد فورسیس کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چوکس رہیں اور پرامن انتخابات کے لئے پولیس سے تعاون کریں ۔ حالات بگاڑنے والوں کے تعلق سے پولیس کو مطلع کریں ۔ فی الفور شکایت کے لئے 100 نمبر ڈائیل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT