انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرنے امیدواروں سے خواہش

قانون کے دائرے میں خبریں ترسیل کرنے صحافیوں کو مشورہ ، عادل آباد میں کلکٹر دیویا راجن کی پریس کانفرنس

عادل آباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عمل کرنے کی ضلع الیکشن آفیسر ضلع کلکٹر شریمتی دیویا دیوراجن نے ہدایت دی ۔ دوسری طرف میڈیا کے نمائندوں کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کا پوری طرح لحاظ رکھتے ہوئے قانون کے دائرے میں خبریں ترسیل کرنے کا مشورہ دیا ۔ شریمتی دیویا دیوراجن ضلع ایس پی مسٹر وشنو واریر کے ہمراہ مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھے ۔ کلکٹر نے کہا کہ اسمبلی حلقہ بوتھ کے منجملہ 518 مراکز رائے دہی قائم کئے گئے ہیں جن میں 384279 رائے دہندگان اپنے رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ ضلع عادل آباد میں پرامن اور آزادانہ رائے دہی کی خاطر مختلف اقدامات کو قطعیت دی جاچکی ہے ۔ جاریہ اسمبلی انتخابات میں صد فیصد رائے دہی کرانے کی غرض میڈیا نمائندوں کو مشورہ دیا ۔ انتخابی قانون کے تحت حاملہ خواتین کو سہولت فراہم کرنے خصوصی قطار رائے دہی مراکز پر قائم کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں عمر رسیدہ اور معذور جسمانی اعتبار سے معذور تصور کیے جاتے ہیں انہیں رائے دہی سے استفادہ کرانے کی خاطر خصوصی عہدیداروں کو متعین رائے دہندوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ دولت ، شراب اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ضلع ایس پی مسٹر وشنوواریر نے کہا کہ محکمہ پولیس کے تحت ضلع عادل آباد میں حساس 120 مراکز رائے دہی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ضلع عادل آباد کے تینوں سمت مہاراشٹرا سرحد ہونے کے بنا پر پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے چندرپور ، ایوت محل اور ناندیڑ اضلاع کے پولیس سرکردہ عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر غور و خوص کیا گیا ۔ ضلع عادل آباد کی سرحد سے غیر مجاز منتقل کی جانے والی رقم دس کروڑ 47 لاکھ روپئے برآمد کئے گئے ہیں ۔ پرامن رائے دہی کی غرض شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ کسی بھی طرح کی تفصیلات فراہم کرنے فون 08732-226246 موبائل 9490619045 پر ربط کرنے کی خواہش کی گئی ہے اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر شریمتی سندھیا رانی ، الیکٹورل آفیسر مسٹر سوریہ نارائنا کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔