انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کجریوال کو عدالتی ہدایت

گاندھی نگر 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کچھ کی ایک مقامی عدالت نے آج اروند کجریوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُنھیں ہدایت دی کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کی جواب دہی کے لئے اندرون 10 دن عدالت کے اجلاس پر پیش ہوکر وضاحت کریں۔ گاندھی دھام کے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے ڈی پرساد نے کجریوال کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں عدالت میں پیشی کا حکم جاری کیا۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر گاندھی دھام قصبہ کے علاقہ ریشبھ میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کیا تھا۔