یلاریڈی۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی انتخابات میں حصہ لینے والے ZPTC، MPTC امیدواروں کے ساتھ مقامی پولیس اسٹیشن پر سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا و سب انسپکٹر راج شیکھر نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مسٹر شنکراور تمام سیاسی جماعتوں کے منڈل صدور، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی کیلئے چناؤ میں حصہ لینے والے امیدوار موجود تھے۔