حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چلکل گوڑہ پولیس نے حلقہ اسمبلی سکندرآباد کے وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار اڈم وجئے کمار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سکندرآباد بودھا نگر جی ایچ ایم سی پارک میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس کی صدارت اڈم وجئے کمار اور مقامی لیڈر کے پرشانت کررہے تھے۔ اجلاس منعقد کرنے کیلئے متعلقہ پولیس سے اجازت طلب نہیں کی گئی تھی جس پر چلکل گوڑہ پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر اجلاس منعقد ہونے سے روک دیا اور بعدازاں امیدوار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔