امیتھی21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی قائدین اروند کجریوال اور کمار وشواس کے علاوہ دیگر 10 افراد کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق اور امتناعی احکام کی خلاف ورزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلئے گئے ہیں۔ گاؤری گنج پولیس اسٹیشن میں عہدیداروں نے کمار وشواس کی انتخابی مہم کی ویڈیو فلم کا مشاہدہ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کیا ۔ کجریوال اور کمار وشواس نے امتناعی احکام کے باوجود بغیر اجازت روڈ شو منعقد کئے تھے اور ٹریفک میں خلل اندازی پیدا کی تھی۔