جگتیال میں منعقدہ اجلاس سے کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کا خطاب
جگتیال /15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لوک سبھا انتخابات سے متعلق آج ضلع جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے ضلع میں انتخابی فرائض کی انجام دہی میں حصہ لینے والی ٹیمیں جیسے ایس ایس ٹی ، وی ایس ٹی ، ایف ایس ٹی اور اے ای او کے ہمراہ اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے کہاکہ انتخابات کو آزادانہ ، منصفانہ اور شفافیت کے ساتھ منعقد کرنے کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی سختی کے ساتھ عمل آوری کی جائے ۔ مختلف سیاسی اجلاسوں کیلئے متعلقہ کمیٹیوں سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے ۔ بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ رائے دہندوں کو متاثر کرنے کی خاطر شراب ، پیسہ ، ٹوکن اور تحفہ جات کی تقسیم کرنے پر ان سرگرمیوں کی ویڈیو گرافی کی جائے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ چیک پوسٹ کو ایک ہی مقام پر قائم عمل کرنے کے بجائے مختلف مقامات پر تبدیل کرتے رہیں ۔ ایس ایس ٹی ، وی ایس ٹی اور ایف ایس ٹی ٹیموں کی ذریعہ انتخابی فرائض انجام دے رہے افراد الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق محتلف احکامات کا وقت در وقت جائزہ لیتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے افراد الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق مختلف احکامات کا وقت در وقت جائزہ لیتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں ۔ حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں فرائض کی انجام دہی کی بناء پر سبھی ٹیموں کے ممبران بہترین تجربہ رکھتے ہیں ۔ چنانچہ اس لوک سبھا انتخابات میں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں بہتر تعاون فراہم کریں ۔ مختلف ٹیمیں مختلف حلقوں کی سطحو ںپر کام کرنے کی بناء پر سی ویژل سے متعلق درج کی گئی شکایتوں کو فوری حل کرنے کی کوشش کریں اور اس اپلیکشن سے متعلق عوام میں شعور بیدار کریںاور اس کے ڈاؤن لوڈ کے طریقے کار سے ہر فرد کو واقف کروائیں ۔ چونکہ انتخابات میں یہ عوام کے ایک قیمتی ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے ۔