انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری

خلاف ورزی پر سخت کارروائی، کلکٹر و ایس پی کا انتباہ
کاغذ نگر۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد کی جانب سے ضلع کے تمام تحصیلداروں اور محکمہ پولیس کے ذمہ داروں کے ساتھ آنے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے متعلق انتخابات کنٹرول رول اور خصوصی ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہے تاکہ انتخابات کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں۔ اس تعلق سے ٹال فری نمبر 08733279400 پر فون کے ذریعہ کوئی بھی دشواری ہو تو اطلاع دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پرچم کشائی یا کسی کے مکان اور دیواروں پر انتخابات سے متعلق تحریر کرنے کیلئے اجازت طلب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی اور انتخابی مہم سے متعلق اجازت حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی اور اسمبلی انتخابات سے متعلق تفصیلی شعور بیداری کی گئی۔ اس موقع پر سی پی او کرشنا، ایس پی ملا ریڈی بھی موجود تھے۔