انتخابی شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت

سنگاریڈی /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک سمیتا سبھروال نے جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم ہال سنگاریڈی میں انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی مستقر پر انتخابی شکایت کاونٹر کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ اگر کسی کی جانب سے انتخابی شکایت وصول ہوتو فوری کارروائی کی ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کو دی ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میدک میں 2407 پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تمام پولنگ مراکز پر انتظامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے 16 مارچ تک منصوبہ الیکشن ویب سائیٹ پر تفصیلات دیں ۔ پولنگ مرکز سے دو کیلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے رائے دہندوں کیلئے زائد پولنگ مرکز کے قیام کیلئے منصوبہ 16 مارچ تک روانہ کریں جس پر غور و خوص کیا جائے گا ۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ الیکشن کے تحت کام کرنے والے عہدیدار کسی بھی قسم کی تساہلی نہ برتیں اگر کسی بھی قسم کی شکایت وصول ہوتو کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع میں انتخابات کے سلسلے میں ایک ہزار انتخابی مبصرین 40 انتخابی عہدیداروں کی آمد متوقع ہے ۔ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی تفصیلات مفصل انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 2300 دیواروں پر تحریر کردہ الفاظ ، فیلکیس ، سیاسی جھنڈوں کو نکال دیا گیا ہے ۔ پولنگ مراکز پر الیکشن عہدیداروں کے تفصیلات ، ٹیلی فون نمبرات ریٹرننگ عہدیداروں کے پاس موجود رہنا ضروری ہے ۔ ضلع ایس پی شیموشی باجپائی نے کہا کہ ضلع میدک میں پرامن انتخابات کیلئے پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں اور ریٹرننگ آفیسر کے انتظامات کے مطابق پولیس بندوبست کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے شرتھ ضلع جوائنٹ کلکٹر ، موتی اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر دیانند ڈی آر او ، ریرٹننگ آفیسر و اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور نوڈل آفیسر ، پولیس عہدیداروں کے علاوہ دیگر انتخابی عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔