انتخابی سروے میں اپوزیشن کو سبقت

لندن، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں یو جی او وی کی طرف سے کرائے گئے تیسرے انتخابی سروے میں بھی وزیر اعظم ٹریزا مے کی گورننگ کنزرویٹو پارٹی کی سبقت برقرار ہے ۔ اس تیسرے انتخابی سروے میں دکھایا گیا ہے کہ ان کی پارٹی اپوزیشن پارٹی پر سبقت لئے ہوئے ہے ۔ سنڈے ٹائمز میں دکھایا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کی کنزرویٹو پارٹی کو 44 فیصد ووٹ ملے جو کہ اپوزیشن لیبر پارٹی سے 13 پوائنٹ زیادہ ہے ۔ اسے 31 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہوئے سروے میں کنزرویٹو 23 پوائنٹ کی سبقت لئے ہوئے تھی۔ دو دیگر سروے میں بھی کنزرویٹو کو لیبر پر سبقت دکھائی گئی تھی۔
’’تھاڈ‘‘کا خرچ امریکہ کے ساتھ معاہدے کا حصہ: جنوبی کوریا
سیول، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے آج کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس بات کو اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان میزائل دفاعی نظام ‘تھاڈ’ کی تعیناتی پر آنے والا خرچ ان کے درمیان پہلے کے معاہدے کا ایک حصہ ہے ۔ جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے بتایا کہ آج امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کے ساتھ جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر کم کوان جن کی ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں  میک ماسٹر نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل میں وہ جنوبی کوریا کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔