نئی دہلی ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فنڈس بینکس میں ڈپازٹ کریں اور امیدواروں کے مالی تعاون کے لئے مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کریں تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو برقرار رکھا جاسکے۔ ان رہنمایانہ خطوط پر آج سے عمل آوری ہورہی ہے۔ پول باڈی نے توثیق کی ہے کہ رہنمایانہ خطوط پر آج سے عمل آوری ہوگی جس کے تحت سیاسی پارٹیوں کے خازن کے لئے لازم ہوگا کہ وہ اپنی متعلقہ پارٹی کے اکاؤنٹس کو ریاستی اور نچلی سطح پر مینٹین کریں۔