انتخابی خدمات میں چوکس رہنے عہدیداروں کو مشورہ

یلاریڈی۔/31 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابات کے دورن خدمات میں عہدیداروں کو چوکس رہنے یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے مستقر کی آفس پر یلاریڈی، لنگم پیٹ، ناگی ریڈی پیٹ، گندھاری، تاڑوائی اور سدا شیو نگر منڈلوں کے تحصیلداروں، ڈپٹی تحصیلداروں، گردواروں، کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن کے وقت ہر عہدیدار کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور الیکشن سے متعلق کوئی بھی شکایت وصول ہو تو فوری حرکت میں آنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر انتخابی خدمات کو عہدیداروں میں تقسیم کیا اور کنٹرول روم کا قیام عمل میں لانے کو کہا۔ اسمبلی انتخابات کو پُرامن اور شفاف طریقہ سے منعقد کرنے کی عہدیداروں نے ابھی سے تیاری کا آغاز کردیا ہے۔