تمام امیدواروں کی جائیدادوں اور دیگر تفصیلات کی ویب سائیٹ پر پیشکشی
غازی آباد ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے کہا ہیکہ بہار اسمبلی انتخابات کا تشدد سے پاک انداز میں انعقاد اس انتخابی ادارہ کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ نسیم زیدی نے کہا کہ تشدد سے پاک انداز میں بہار انتخابات کا انعقاد یقینا ایک اہم کارنامہ ہے۔ انتخابی فرائض کی انجام دہی کیلئے ریاستی پولیس کے بجائے مرکزی مسلح پولیس فورسیس تعینات کی گئی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے بہار کے 62,779 پولنگ اسٹیشنوں پر سی آر پی ایف کی تعیناتی کو یقینی بنایا۔ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی آزاد و غیرجانبدار رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی فورسیس تعینات کی جائیں گی۔ نسیم زیدی نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے مطابق شہریوں کو اب یہ حق حاصل ہوگیا ہیکہ وہ انتخابی حلفنامہ میں امیدواروں کی طرف سے داخل کردہ تفصیلات کو چیلنج کرسکیں۔ اگر کوئی شحص سمجھتا ہیکہ امیدوار ی طرف سے حلفنامہ میں داخل کردہ تفصیلات غلط ہیں تو وہ عدالت میں اس حلفنامہ کو چیلنج کرسکتا ہے۔ نسیم زیدی جو ایک نجی تقریب میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے تھے، پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی امیدوار اپنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں کی غلط تفصیلات کو چیلنج کرسکیں۔ اگر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ امیدوار کی طرف سے حلفنامہ میں داخل کردہ تفصیلات غلط ہیں تو وہ عدالت میں اس حلفنامہ کو چیلنج کرسکتا ہے۔ نسیم زیدی جو ایک نجی تقریب میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے تھے، پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی امیدوار اپنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں کی غلط تفصیلات پیش کرتا ہے تو ان تفصیلات کو قانونی کارروائی کیلئے محکمہ انکم ٹیکس سے رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے انتخابات کے دوران شفافیت میں اضافہ ہوگا اور ایسے عمل کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا تاکہ ملک کے رائے دہندوں کو گمراہ ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان امیدواروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے جو حلفناموں میں اپنے خلاف فوجداری مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے۔ نسیم زیدی نے کہا کہ عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے موقع پر تمام امیدواروں کی طرف سے داخل کردہ حلفنامے الیکشن کمیشن کے ویب سائیٹ www.affidavitarchive.nic.in پر دیکھے جاسکتے ہیں۔