نئی دہلی۔10 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) مرکز اور الیکشن کمیشن نے آج سپریم کورٹ میں حکومت کی سیاسی مالیہ کی فراہمی پر برعکس موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی بانڈس عطیہ دہندوں کے نام شفافیت کے لئے ظاہر کرے ورنہ انہیں انتخابی کمیٹی سیاسی مقاصد کیلئے جاری کردہ بانڈس تصور کرے گی۔ سپریم کورٹ ایک این جی او جمہوری اصلاحات کی انجمن کی درخواست کی سماعت کررہی تھی جو انتخابی فانڈس کے اجراء کے خلاف سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تھی۔