انتخابی اُمور پر سخت نگاہ رکھنے کی ہدایت

الیکشن کمشنر رما کانت کی ویڈیو کانفرنس

نظام آباد:16؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی، میونسپل کارپوریشن، ضلع پریشد، منڈل پریشد کے انتخابات کے پرُ امن انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کیا گیا تو بہت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی الیکشن کمشنر راما کانت ریڈی کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹر پردیو منا ،ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات کے موقع پر 29 ؍مارچ کے روز دسویں جماعت کے امتحانات کی تکمیل کے بعد دو بجے کے بعد پولنگ بوتھ کا قیام عمل میں لائیںاور 30؍ مارچ کے روز رائے دہی اور 2؍ اپریل کے روز رائے شماری ہوگی۔ یہ انتخابات پر نگاہ رکھنے کیلئے ہر ضلع کو دو آئی اے ایس عہدیداروں کا تقرر کیا جارہا ہے ۔18؍ مارچ کے روز یہ عہدیدار ضلع کو پہنچ جائیں گے۔ انتخابی عہدیدار پولنگ مراکز کے معائنہ کے علاوہ ضابطہ اخلاق پرعمل آوری کا جائزہ لیں گے ۔ضلع پریشد، منڈل پریشد، انتخابات کیلئے 2مرحلوں میں 6اور 8کے روز رائے دہی کے اور 8 تاریخ کے روز سری رام نومی تہوار ہے اور اس روز امن و ضبط کی برقراری کیلئے اقدامات کرتے ہوئے زائد فورس کو تعینات کرنے کی ایس پی کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر پردیو منا نے بتایا کہ انتخابات ضلع میں انتخابی عمل کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری کی جارہی ہے ضلع ایس پی اور دیگر پولیس عہدیداروں کے تعاون سے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ روپئے، شراب اور بغیراجازت انتخابی مہم چلانے والوں پر سخت نظر رکھی گئی ہے۔ ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشور رائو، اڈیشنل ایس پی پانڈو نائیک، پی آر او راج شیکھر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔